سرگرمیاں

ایام فاطمیہ اسلامی بیداری کا بہترین ذریعہ ہے،شیخ ناصری

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ تمام عالم اسلام کیلئے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ کی زندگی بہترین مثال ہے۔ انہوں نےکہا کہ رسول خدا ﷺ کی رحلت کے بعد امت نے سادات کو کچھ اس انداز میں اجرِ رسالت دیا کہ رسول خدا کی بیٹی دنیا سے روتی ہوئی رخصت ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ اسلامی بیداری کا بہترین ذریعہ اور ان ایام کو زندہ رکھنا آئمہ جمعہ والجماعت اور علمائے کرام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایام میں زیادہ سے زیادہ عزاداری کو فروغ دیا جائے تاکہ دنیا کو حق و باطل کی پہچان میں دشواری نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button