تعارف

 

تعارف

 {الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ } (الحج-41)
ترجمہ: وہ لوگ ہیں جن کو اگر ہم زمین میں تمکن دیں گے تو وہ (باقاعدہ) نماز پڑھیں گے اور زکوۃ دینگے اور نیک کاموں کا حکم کرینگے اور بُرائی سے مانع ہونگے اور تمام تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے

مرکز معارف اسلامی نمائندہ آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی کے زیرنگرانی وطن عزیز پاکستان میں تعلیمات اسلامی کے فروغ کیلئے کوشاں ہےجس کا مرکزی دفتراسلام آباد (پاکستان) میں موجود ہے۔ مرکز معارف اسلامی قرآن و تعلیمات محمد و آلِ محمدکے ذریعےمذہب اور حقیقی اسلامی معاشرہ(جس میں انسانیت کی فلاح و بہبوداورحقوق العباد کا خاص خیال رکھا جاتا ہے) کو پروان چڑھانے کیلئے مصروفِ عمل ہے۔ یہ ادارہ اسلامی ثقافت کا احیا اور نوجوان نسل کی بنیادی تربیت کیلئے اقدامات کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ادارے کے بنیادی مقاصد میں محراب و منبر کیلئے باصلاحیت و مفید مبلغین کی فراہمی،آئمہ جماعت کی فلاح و بہبود ،علما و محققین کیلئے علمی و تحقیقی میدان میں معاونت، فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اور عوام کی اصلاح و راہنمائی اور باطل و فاسد نظریات و عقائد سے محفوظ بنانے میں کردارکرنا شامل ہیں۔
مرکز معارف اسلامی اتحاد بین المسلمین اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے فضا کو ہموارکرنے اوراسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے جذبہ حُب الوطنی کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایک اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے بھرپور کوشاں  ہے اور رہیگا۔

0512353335 

   

maarefislami.contact@gmail.com

http://www.facebook.com/maarefislami 

http://youtube.com/@MaarefIslamiOfficial

            

Back to top button