سرگرمیاں

دشمنان اسلام کی کوشش رہی کہ امت کوعلماء سے دور رکھا جائے، شیخ ہادی حسین ناصری

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کو اسلام میں وہ فضیلت اور مقام و مرتبہ حاصل ہے جو کسی کےنصیب میں نہیں یہ محض اس لیے نہیں کہ آپ رسولِ خدا کا لخت جگر ہیں بلکہ اس لیے کہ آپؑ نے اسلام کیلئے وہ خدمات سرانجام دیں جو کسی حصے میں نہیں آئی حتی کہ آپ کی گود عصمت میں سیدا شباب اہل الجنۃ (امام حسنؑ اور امام حسینؑ)نے پرورش پائی ۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا راہ امامت و ولایت کی پہلی شہیدہ ہیں اور ولایت سے دور ہونے کے باعث امت مسلمہ تقسیم در تقسیم ہوتی گئی جس کی وجہ دنیا بھر میں عزت و وقار بھی قائم نہ رہ سکا ۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کی کوشش رہی کہ امت کوقیادت اور علماء سے دور رکھا جائے اس لیے تمام عالم اسلام کو اخوت اور بھائی چارہ کی فضا کے قیام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا جبکہ دورِ غیبت میں مرجعیت کا دامن تھام کر ہی نجات کا سامان پیدا کیا جاسکتا ہے جو کہ نظام امامت کی پیروی کی دلیل بھی ہے

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ ایام فاطمیہ میں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیھا نے امامت اور امت کی خاطر جان قربان کی تاکہ مسلمانوں میں نظام کائنات اور امامت کو سمجھنے کیلئے شعور بیدار رہے اور وہ حق و باطل کی پہچان کر سکیں۔

شیخ ہادی حسین ناصری نےڈی آئی خان میں افواج پاکستان پرہونیوالے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان پر دہشتگردانہ حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اس وجہ سے آج ہر غیرت مند پاکستانی اپنی افواج کیخلاف ہونیوالی دہشتگردانہ کارروائی کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ دشمن یہ جان لے کہ ہر پاکستانی پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑا ہو کر اپنے ملک سے وفاداری کا ثبوت دے رہا ہے اور ایسے بزدلانہ حملے کسی طور بھی پاک فوج اور پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور اس کو مٹانے کی خواہش رکھنے والا احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button