سرگرمیاں

امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی دین اسلام اورعقیدہ نبوت کا تمسخر اُڑانے کے مترادف ہے، شیخ ہادی

آیت اللہ الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نےگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے قاضی نثار نامی مولوی کی امام زمانہ علیہ السلام کے حوالے سے گستاخی پر شوریٰ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی نثار نامی مولوی کی امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی رسول خدا ﷺکی شان میں گستاخی کے مترادف ہے۔اُن کا کہنا کہ اہلیبیت علیھم السلام کی شان میں گستاخی تو دین اسلام اور عقیدہ نبوت کا تمسخر اُڑانے کے مترادف ہے ۔آئمہ طاہرین علیھم السلام کی شان میں گستاخی کرنیوالے مولوی کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ علامہ شیخ حسن جعفری سمیت علمائے گلگت و بلتستان کا کردار قابل ستائش ہے اس گستاخی کے باعث ملت اسلامیہ سوگوار اور شدید غصہ و اضطراب کی کیفیت سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو اور بلتستان میں موجود اہلسنت و دیگر مسلکی بھائیوں کو تحفظ دینے اور ان سب کو ساتھ لیکر چلنے اورمذہبی منافرت پھیلانے والی طاقتوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

شیخ ہادی نے مزید کہا کہ ملکی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے فوری طور پر گستاخ امام مہدیؑ کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ ملکی حالات معمول پر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ بلتستان کیونکہ کنٹرول لائن کا علاقہ ہے اس لیے دشمن ملک ان تنازعات کو مزید اُبھار کر پاکستان میں مزید بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اس لیے ادارے فوری اقدامات اُٹھاکر مسئلہ کا حل نکالیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button