اهم خبریں

خواتین سیدہ فاطمہؑ کی طرز زندگی کو مشعل راہ بنائیں،آیت اللہ یعقوبی

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی تمام خواتین سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی طرز زندگی کو مشعل راہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ سیدہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے ایام ہیں یہ پاک اور مقدس ہستی ہیں جنہیں خود رسالت ماب ﷺ نے ام ابیھا کہا اورآئمہ طاہرین یعنی 11 اماموں کی ماں بھی ہیں بی بی سلام اللہ علیھا کی شہادت کادن امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور اُن کی اولاد کے لئے دائمی غم و اندوہ کا دن ہے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہےکہ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ اور مطہر زندگانی سے روشناس آشنا ہونا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے اس حوالے سے ہمیں چاہیئے کہ نہ صرف خود آشنا ہوں بلکہ اور لوگوں کو بھی خاتون جنت کی پاک و مطہر زندگانی سے روشناس کروائیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ آپ سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس کو کمالات حاصل ہیں جو دنیا میں کسی خاتون کو نصیب نہیں ہوئے آپ کی گودِ عصمت میں جوانان جنت کے سردار پلے۔آپؑ کی تمام کنیتوں میں سب سے زیادہ حیران کن کنیت ام ابیھا ہے، یعنی اپنے باپ کی ماں؛ پس یہ لقب اس بات کا ترجمان ہے کہ آپ اپنے والد بزرگوار کو بےحد چاہتی تھیں ۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ اُس شہزادی کے مقام و مرتبہ کا کون ادراک کرسکتا ہے جن کیلئےسید الانبیا رسول خدا صلی الله علیہ وآلہ وسلم تعظیماً خود کھڑے ہو جاتے تھے اور جن کے دروازے پر آیت تطہیر تلاوت کرنا سیدالانبیاء ﷺ کا معمول تھا ۔ مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کا مزید کہناتھا کہ تمام عالم اسلام کو اہلیبیت نبوہ کے سوگ میں ہر حال میں شریک رہنا چاہیے اور ایام فاطمیہؑ منانے کیلئے اپنے گھروں ، مساجد، عزاخانوں اور محافل میں مجالس اور عزاداری کا انعقاد کرکے امام زمانہ علیہ السلام کو پُرسہ دینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button