سرگرمیاں

وکیل آیت اللہ یعقوبی کی عراقی سفیر سے ملاقات، عراقی حکومت کی کامیابی کا انحصار زائرین کی خدمت میں ہے، شیخ ہادی

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری کی پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتا سے ملاقات،شیخ ہادی حسین ناصری نےپاکستانی زائرین کیلئے عراقی حکومت کیجانب سے ایک لاکھ مفت ویزہ کے اجراء پر شکریہ کرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا کہ عراقی حکومت آئندہ بھی پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزہ کے اجراء جیسی دیگر سہولیات کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے گی۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ عراق کی سرزمین پاکستانیوں کیلئے منفرد اہمیت کی حامل ہے اگرچہ دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد عراق کو عازمِ سفر ہوتی ہے مگر پاکستانی جس عقیدت و احترام کیساتھ رختِ سفر باندھتے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے ، عراقی حکومت کی کامیابی کا انحصار زائرین کی خدمت میں ہے۔

شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک قریب سے قریب تر آسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عراقی مارکیٹ میں پاکستانی پروڈکٹس کی بہت مانگ ہےاس لیے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

عراق کے سفیر حامد عباس لفتانے آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری کااُن کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی عراقی حکومت مرجعیت کی سرپرستی میں اہم اقدامات اُٹھا کر عوام کی خدمت میں مشغول ہے اور آئندہ بھی اُن کی سرپرستی میں کام میں بہتری لانے کیلئے کوشاں رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button