سرگرمیاں

شوریٰ علماءِ جعفریہ کی تاسیسی کانفرنس ملکی حالات کے پیش نظر منعقد کی گئی، شیخ ہادی حسین ناصری

جو بداعتمادی عوام اور ملکی اداروں کے درمیان پھیل رہی اس کو ختم کرنے کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں، تاسیسی کانفرنس میں شریک علمائے کرام سے خطاب

شوریٰ علمائے جعفریہ کو ملکی حالات کو مدنظر رکھ کے تاسیسی کانفرنس کا پروگرام تشکیل دیا گیاکیونکہ بداعتمادی عوام اور ملکی اداروں کے درمیان پھیل رہی تو علماء کا فرض کہ اس بداعتمادی کی فضا کوختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار شوریٰ علمائے جعفریہ کے سربراہ و وکیل آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے شوریٰ علمائِ جعفریہ پاکستان کی تاسیسی کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل میں شوریٰ علمائے جعفریہ کی اس تاسیسی کانفرنس میں سینکڑوں کی تعداد میں جیداور بزرگ علماء کی شرکت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے آج پاکستان ایک سافٹ وار کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام اور جوانوں میں مایوسی کی فضا قائم ہوچکی ہے ہمیں ملکر عوام میں پائی جانیوالی اس مایوسی کی فضا کا ختم کرنا ہےتاکہ یہ مملکت خداداد ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ  ریاست اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔بےشک علما ء کا کردار ملکی فلاح و بہبود،امن و خوشحالی کیلئے موثرذریعہ رہا ہےپھر بھی ہمیں وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے ۔

شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان پائی جانیوالی خلیج کو ختم ہو اس لئے شیعہ علماء کوفرائض کی انجام دہی کیلئے ہر محاذ پر اپنی افواج کی طرح  ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوریٰ علمائے جعفریہ کے پلیٹ فارم کی تشکیل کا فیصلہ پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے علماء کی دینی ، قومی اور مذہبی ذمہ داریوں کی ترویج کیلئے لیا گیا ہے جس کا مقصد ملکی سلامتی اور امن کے قیام کیلئے علماء کے کردار کو تقویت دینا ہے اس حوالےسے آزادکشمیر سمیت ملک بھر کے جیداور بزرگ علماء ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اس پلیٹ فارم کا تعلق ہرگز کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے نہ ہی اس پلیٹ فارم کسی ایسے مقصد کیلئے استعمال ہونے دینگے۔

شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ شوریٰ علماءِ جعفریہ پاکستان کا قیام آیت اللہ العظمی شیخ محمد الیعقوبی(حفظہ اللہ) سے شرعی اجازت کے بعدعمل میں لایا گیا اور مرجعیت کے زیرسایہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے بنیادی تصورات کی جھلک آپ کو مستقبل قریب میں واضح اور مفید نظر آئے جس کے کام آپ کو ہر گوشے میں نظر آئیں گے۔

تاسیسی کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل شیعہ علماءِ جعفریہ پاکستان سید صفدر حسین نجفی اور مرکزی رہنماء شیعہ علماءِ جعفریہ پاکستان سید ہاشم موسوی سمیت ملک بھر سے تشریف لائے پونے چھ سو سے زائد علماء نے شرکت کی ۔شوریٰ علمائے جعفریہ کے مرکزی مسئول و ترجمان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے آخرمیں تاسیسی کانفرنس کا اعلامیہ پیش کیا جس پرکانفرنس میں شریک تمام علماء نے شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تائید و حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button