سرگرمیاں

شیخ ہادی اور افتخار نقوی ملاقات، دفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی کیجانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اتحاد اُمت کے حوالے سے دونوں رہنمائوں نے ملت اسلامیہ کیلئے پیدا ہونے والی نئی فضا کو خوش آئند قرار دیا

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری سے امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ اور سچ ٹی وی کے چیئرمین علامہ سید افتخار حسین نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے ملکی حالات اور علمی و دینی معاملات سیر حاصل گفتگو کی اس دوران شیخ ہادی حسین ناصری نے دفتر آیت اللہ شیخ یعقوبی کیجانب سے ہرممکن تعاون اور روابط برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اتحاد اُمت کے حوالے سے دونوں رہنمائوں نے ملت اسلامیہ کیلئے پیدا ہونے والی نئی فضا کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں عید غدیر کو بھرپور طریقے سے منانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button