سرگرمیاں

کراچی میں دفتر آیت اللہ یعقوبی کی محرم کے حوالے سے تقریب، 400سے زائد علما کی شرکت

منبر سے کوئی منفی بات نہ کی جائے صرف مثبت بات سامعین تک پہنچائی جائے، شیخ ہادی حسین ناصری

کراچی(شوریٰ نیوز)دفتر آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی پاکستان کیجانب سے مبلغین اور خطبا منبر کے ساتھ استقبال ماہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ایک پروگرام بعنوان ’’دورِ غیبت میں منبر و محراب کی ذمہ داریاں‘‘ منعقد ہوا جس میں 425 سے زائد علما اور خطبا شریک تھے۔ آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے استقبال ماہِ محرم الحرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منبر سے کوئی منفی بات نہ کی جائے صرف مثبت بات سامعین تک پہنچائی جائے،فرقہ واریت والی باتیں ہر گز منبر سے نہ کی جائیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ایک بہترین موقع ہوتا ہے جس میں اصلاح کے پیغام کو عام کیا جاتا ہےتاکہ اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کی جاسکے۔ شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مولائے کائنات امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ذات اقدس کو اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے جبکہ ہمارے ہاں مولا علیؑ کے نام پر اختلافات پروان چڑھائے جا رہے ہیں۔ شیخ ہادی کا کہنا تھا کہ ہمارا کام پورے پاکستان میں علما، خطبا اور مومنین کی ہرممکن خدمت کرنا ہے اور انشا اللہ پورے ملک کے علما، خطبا اور مومنین اس سے استفادہ کریں گے۔ دفتر آیت اللہ یعقوبی کے نمائندہ خاص غلام مصطفیٰ انصاری نے افتتاحیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب کا اہتمام محرم الحرام میں علما ، خطبا اور ذاکرین کو منبر سے مدلل ،اصلاحی پہلوئوں کی جانب توجہ مرکوز کرانے کیلئے کیا گیا۔ شیخ ہادی حسین ناصری کے معاون خصوصی علامہ اعجازحسین مظاہری نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا تلاوت کی سعادت سید عمران موسوی نے کی حاصل کی جبکہ منقبت خوانوں میں منہال حیدر اور سبطین حیدر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button