سرگرمیاں

یہ ملک مسلمانانِ عالم کاقلعہ، اس کو مسلکی پاکستان نہ بنایا جائے، شیخ ہادی حسین

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) آیت اللہ الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو خداوندِ قدوس کا شکر ادا کرنا چاہیے جس اُنہیں ظلمات سے نکالا اور نور میں لے آیا،ہم نے بیک وقت انگریزوں اور ہندوئوں سے آزادی حاصل کی جو کہ ایک بہت بڑی نعمت ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒ کے سیاسی تدبر نے مسلمانوں کو سُرخرو کیا اس لیے پاکستان تمام مسلمانانِ عالم کا قلعہ کہلاتا ہے اس کو مسلکی پاکستان نہ بنایا جائے۔

اس ملک میں ہر شہری کو اُس کے مذہب و مسلک کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی حاصل ہے انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی آشنا ہیں،ہم سب آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اس لیے نفاق کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button