فقھی مسائل

غیر محرم سے chating کرنے کا حکم

سوال : اس شخص کے بارے ميں کیا حکم ہے جو موبائل یا مسینجر کے زریعے کسی لڑکی سے اس کی ہدایت کے عنوان سے بات چیت کرتا ہے ؟ یا کسی اہم ومفید اجتماعی موضوع پر بات کرتا ہے؟
ہمیں اپنے فتوے سے آگاہ کریں خدا آپ کو جزائے خیر دے۔

جواب : بسمہ تعالی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس طرح کے تعلقات کا نتیجہ درست نہیں ہوتا، اور کئی دفعہ ان تعلقات سے حاصل ہونے والے قلبى تعلق كى وجہ سے انسان فعل حرام كا مرتكب ہوتا ہے، اور ہمارے سامنے پیش کیئے جانے والے تجربات اس بات پر گواہ ہیں۔
اور معلوم نہیں کہ مطلوبہ ہدف – جو کہ اس کے گمان کے مطابق ہدایت اور اصلاح ہے- حاصل بھی ہوگا کہ نہیں، اور اسی طرح ممکن ہے کہ مطولبہ ہدف ہم جنس (عورت) کے زریعے حاصل کیا جائے، مثلا جامعہ الزہراء (علیھا السلام) ویب سائٹ وغیرہ کے زریعے۔ پس عورتوں کو اس کے ساتھ مربوط کیا جائے، اور ضروری ہے کہ شیطان کی چالاکیوں سے باخبر رہیں كہ انسان درست نقطے سے آغاز کرتا ہے پھر منحرف ہوتا ہے اور اسكا انحراف بڑھتا جاتا ہے (وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ) "اور شيطان كى پيروى مت كرو” (البقرہ/ 168)

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button