سرگرمیاں

کرپشن کیخلاف عوام میں شعور بیدار کرنااز حد ضروری ہے،شیخ ناصری

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر اور اس حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنا از حد ضروری ہے ۔

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر اور اس حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنا از حد ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ایک جہاد ہے جس میں ہم سب کو اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ہرکوئی اس بات کا خواہشمند ہے کہ ملکی ترقی میں حائل کرپشن کے ناسور کو ختم ہونا چاہیے۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ کرپشن کے تباہ کن اثرات کے حوالے سے ہمیں ہر سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہیے کیونکہ بدعنوان معاشرہ کبھی ترقی کی راہوں پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکرمعاشرہ اور عوام میں ہر قسم کی بدعنوانی کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اس ناسور کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات ہر مکتبہ فکر کا فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور آئمہ جمعہ والجماعت کو چاہیے کہ وہ عوام میں شعور بیدار کریں کہ ملکی ترقی سے ہی معاشرہ پروان چڑھتا ہے اور ایسے معاشرے میں بغیر بدعنوانی کے ہر ایک کے پاس مال و دولت وافر مقدار میں ہوتا ہے ۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ کرپشن سے تمام محکموں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اورہرایک کی صلاحیتوں میں کمی آتی ہے اور معاشرہ میں مایوسی ، میرٹ کی پامالی روایت بن جاتی ہے ۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ خدارا! نوجوان نسل کو مایوس ہو نے سے بچایا جائے تاکہ وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں حقیقی رول ادا کر سکیں۔دین اسلام نے تو ہر طرح کی بدعنوانی کو انتہائی ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا بدعنوانی کے تدارک کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ہمیں آنے والی نسلوں کو ایسا مستقبل دیناچاہیے جس کی بنیادایمانداری اور مساوات کے اصولوں پرقائم ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button