اهم خبریں

فلسطین کا ہر ایک ذرہ فلسطینیوں کا ہے، آیت اللہ یعقوبی

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ مسلم حکمران عوام کی حقيقی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینیوں کیلئےموثر قدم اُٹھائیں کیونکہ فلسطین کا ہر ایک ذرہ فلسطینیوں کا ہے اور اس پر کسی طور بھی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ فلسطین، مسجد اقصی اور سر زمین قدس کے ساتھ مسلمانوں کا جو ایمانی و جذباتی تعلق ہے وہ ایسا نہیں ہے کہ اس کو فراموش کر دیا جائے۔ مسجد اقصی کے سلسلہ میں قرآن پاک میں اللہ تعالی نے مستقل آیتیں نازل فرمائی ہیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو دوغلی پالیسی ترک کرکے فلسطینیوں کا حقیقی معنی میں ساتھ دینا چاہیے کیوں کہ ہر مسلم ملک کے عوام روز اول سے اسرائیل کے خلاف ہیں وہ کسی بھی صورت صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے حق میں نہیں انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت 75 سال سے فلسطینی سرزمین پر قتل عام کر رہی ہے جبکہ اقوام عالم محض تماشائی نظر آرہے ہیں ۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کہا کہ آج فلسطینی مجاہدین نے مغربی غلامی سے نجات کا موقع فراہم کیا ہے، مسلمان ممالک متحد ہو جائیں تو مغربی طاقتیں کسی بھی مسلمان ملک کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ فلسطین کے تنازعہ کا مستقل حل خودمختار ریاست فلسطین کے قیام میں ہےجس کیلئے ہمیں ملکر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر جس انداز میں ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اُس کے بعد تو امت مسلمہ کو ویسے ہی جاگ جانا چاہیے تھا آج بھی اگر متحد ہوکر غزہ کے نہتے فلسطینیوں کیلئےاقدامات اُٹھائے جائیں تو صیہونی حکومت خود بخود اپنے عزائم سے باز آ جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button