اهم خبریں

عراق کی ترقی کیلئے انتخابات میں شرکت واجب ہے، آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ عراق کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتخابات میں شرکت واجب ہے،اچھی قیادت کے انتخاب کے لیے انتخابات میں حصہ لیناسب پر ایک انسانی اور قومی حق اور ایک قانونی فرض ہے مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ ہر شہری کی شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وطن کی ترقی اور بھلائی کیلئے انتخابات میں ہر صورت شرکت کرے جن امیدواروں کو مرجعیت کی سپورٹ حاصل ہے اُن کو اہمیت دی جائے یہی فقیہہ کی خاصیت اور اُن سے جڑے ہوئے لوگوں کی عقیدت ہوتی ہے کہ عوام الناس فقیہ کی نصرت و تائید کو اپنے اوپر واجب سمجھتی ہے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ فقیہ کی نصرت و تائید اس طرح ہوتی ہے کہ جن لوگوں کو فقیہ کی سپورٹ حاصل ہو اُنہیں ہائی پوسٹ تک پہنچایا جائے تاکہ وہ لوگوں کی خدمت کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکے۔ مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نےمزید کہا کہ عراق میں موجود سیاسی نظام اس بات کا گواہ ہے مرجعیت کی سپورٹ نظام کی مضبوطی کی ضامن ہے یعنی اگر اس نظام کو مرجعیت کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو ملکی حالات ہر لمحہ کسمپرسی کا شکار ہوجاتے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ ہم انتخابی عمل کے جتنا قریب پہنچتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے کی ضرورت کے بارے میں اتنے ہی سوالات اٹھنے لگتے ہیں لیکن عراق کے شہری مثبت صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں تاکہ ایسے سوالات کا مکمل طور پر خاتمہ ہوسکے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینا ایک انسانی اور قومی حق ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ حق کو پورا کرنا اور اسے لینا ایک ایسی چیز ہے جسے باشعور انسان منظور کرتے ہیں، اور انہیں اس میں کوتاہی، اسے ضائع کرنا یا نظر انداز کرنا قابل اعتراض لگتا ہے۔جیسے کہ کسی شہری کے پاس رہائشی مکان یا مالی امداد یا دیگر مراعات کا حق تھا اور اس نے انہیں حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی تو اس کا یہ عمل باشعور افراد کی جانب سے قابل مذمت عمل شمار ہوگا۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب کرنا ہر شہری کی آزادی ہے کہ کون ملک کے معاملات کا انتظام کرے گا، لوگوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرے گا، اور لوگوں کے مفادات، تحفظ، معاش اور عوامی حقوق پر حکومت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button