اهم خبریں

آیت اللہ یعقوبی نے حقوق شرعیہ پاراچنار کے متاثرین کیلئے مکمل طور پرخرچ کرنیکی اجازت دیدی

باشعور افراد بالخصوص علما ملکر اس کشیدگی کو ختم کروائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال پیدا ہوسکے،شیخ یعقوبی

نجف اشرف(شوریٰ نیوز) مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نےپاراچنار کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حقوق شرعیہ پاراچنار کے متاثرین کیلئے مکمل طور پرخرچ کرنے کی اجازت دیدی،تفصیلات کے مطابقمرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ پارا چنار کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پارا چنار کی مقامی آبادی بہت سے مسائل کا شکار ہوچکی ہے جس کیلئے ہم سب کو اُن کی معاشی،سیاسی،اخلاقی اور ہرطرح کی مدد یقینی بنانا ہوگی انہوں نے کہا کہ ایسے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حقوق شرعیہ پاراچنار کے متاثرین کیلئے مکمل خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہوں کیونکہ پاراچنار والے اس وقت استحقاق رکھتے ہیں کہ اُن کی ہرممکن مدد کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر اسلام کے کھلم کھلا دشمن ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیائے اسلام کیلئے بھی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نےکہا کہ باشعور افراد بالخصوص علما ملکر اس کشیدگی کو ختم کروائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال پیدا ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button