اهم خبریں

روزِ غدیر امام علیؑ کی زیارت کا ثواب روزہ رکھنے سے زیادہ افضل ہے، شیخ محمد الیعقوبی

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں نماز عید پڑھائی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

نجف اشرف(شوریٰ نیوز) – مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے مرکزی دفتر نجف اشرف جوارِ امام علی بن ابی طالب علیہ السلام میں نماز عید پڑھائی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی شیخ محمد الیعقوبی مومنین سے عید ملے شیخ محمد الیعقوبی نےعید کے اجتماع سے خطاب کے دوران عید ولایت، عید غدير ك جوش و خروش کے ساتھ منانے پر زور دیا اور کہا کہ غدیر کے دن امام علی علیہ السلام کی زیارت کا ثواب روزہ رکھنے سے زیادہ افضل ہے۔شیخ محمدالیعقوبی کا کہناتھا کہ عید الاضحیٰ بھی عید الفطر کی طرح ایک مقدس دن ہے جو ہر سال دنیا بھر میں قربانی کرکے منایا جاتا ہے تاکہ انسانیت بالخصوص علماء كرام میں جذبہ ایثار پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ مسلمانِ عالم کی خوش نصیبی ہے کہ ایک مدت کے بعد حج کے موقع پر تمام مسلم ممالک سے حجاج نے مل کر فریضہ حج ادا کیا امت مسلمہ میں اتحاد کی اس صورتحال سے دشمنانِ اسلام کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ شیخ محمدالیعقوبی کا کہنا تھا کہ وقت نے کروٹ بدل لی اور مسلمانِ عالم نے فروعی معاملات کو بالائے طاق رکھ کراُصولی معاملات پر سمجھوتہ کرتے ہوئے آپس میں اتحاد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردکھایا۔انہوں نے نمازِعید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی،سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعامانگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button