اهم خبریں

قرآن کو سمجھنا ہو تو اہلیبت ؑ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا لیں،شیخ یعقوبی

امام سجاد علیہ السلام نے کربلا کے بعداہلبیت کے چاہنے والوں کے حوصلوں کو بلند کیا

نجف اشرف(شوریٰ نیوز) مرجع عالی قدرآیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نےامام علی زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر نجف اشرف میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام سجاد علیہ السلام نے کربلا کے بعد اہلبیت کے چاہنے والوں کے حوصلوں کو بلند کیااور مکتب تشیع میں دوبارہ سے روح پھونکی اسی وجہ سے اُن کے صحیفہ سجادیہ کو زبور آل ِؑمحمد(ص)کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہےاُن کا مزید کہنا تھا کہ امام سجادؑ35 سال منصب امامت پر فائز رہےواقعہ حرہ، تحریک توابین اور قیامِ مختار آپ کے دور امامت میں رونما ہوئےواقعہ حَرّہ ۶۳ ہجری میں رونما ہوا جس میں یزید کے مقرر کردہ جرنیل مسلم بن عقبہ کی سربراہی میں شامی فوج نے مدینے کے لوگوں پر قیامت ڈھائی،لشکریوں کیلئے کسی عمر کی قید اور زن و مرد کی تمیز کے بغیر وہاں کے لوگوں کی جان، مال اور ناموس تین دن کیلئے حلال قرار دیدی گئیں جس کے بعد مسلمان اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے لیکن امام سجاد علیہ السلام نے دوبارہ سے اُن کی ڈھارس بندھائی اور پھر سے مسلمان اپنے روایتی انداز میں زندگی بسر کرنے لگے۔ آیت اللہ یعقوبی کا کہنا تھا کہ سرورِ کائنات سید المرسلینﷺنے امت کی ہدایت کیلئے جو 2گرانقدر چیزیں چھوڑیں وہ قرآن اور اہلبیتؑ ہیں یہ چیزیں کسی بھی لمحہ ایک دوسرے سے جُدا نہیں ہیں ،اہلبیت کو سمجھنا ہو تو قرآن پڑھ لیں اور قرآن کو سمجھنا ہو تو اہلیبت ؑ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا لیں۔ انہوں نے کہا کیونکہ امام سجاد علیہ السلام اہلبیت علیھم السلام میں سے ہیں اس لیے اُن کی تمام زندگی ہمارے نمونہ عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button