اهم خبریں

رسول خداﷺ اور امام حسن ؑکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دینی مصلحت کو سیاست پر ترجیح دی جائے، آيت الله یعقوبی

رسول خدا ﷺاور امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے موقع پرخانوادہ رسولﷺ اور خصوصاً امام زمانہ علیہ السلام اور تمام مومنین و مومنات کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مرجع عالی قدرآیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہےکہ آج کے دن دو معصومؑ ہستیوں کے دنیا سے اُٹھ جانے سے تمام جہان سوگوار ہیں۔اس موقع پر مومنین زیادہ سے زیادہ مجالس عزا برپا کریں اور ماتمداری کا اہتمام کریں۔

آیت اللہ یعقوبی کا کہنا تھا کہ امام حسن علیہ السلام سیرت ، کردار، علم ،حلم اورحکمت کے حوالے سے عکس رسول ﷺ تھے۔آپ ؑ نے اپنا نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صلح کو قرین عقل قرار دیتے ہوئے عالمِ اسلام کو بڑے فتنہ سے بچالیا اس لیے آپ ؑ کو شہزادہ صلح و امن کا لقب سے نوازا گیا۔

آیت اللہ یعقوبی نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام وارث علم رسولﷺ اور عالم اسلام کے دوسرے امام ہیں انہوں نےاپنے دور میں مسلمانِ عالم کو قتل و غارت گری سے محفوظ رکھااور مشکل ترین دور میں اسلام کی بقاء کیلئے اُس دور کے تقاضوں کے مطابق ہر معاملہ کو سلجھایا اُنہوں نےمسلمانوں کو تنگ نظری سے بچایا اور اُن کے اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے اہم اقدامات اُٹھائے ۔

انہوں نے کہا آج عالم اسلام کو اس دورکے تقاضوں کو نبھاتے ہوئے اورامام حسن علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آپس میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہوگی تاکہ دشمنانِ اسلام کو مسلمانوں میں نفاق ڈالنے کی جرات نہ ہو ۔ انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ سیاسی، سماجی اور معاشی حوالے ہمیں ایک ہونا پڑے گا تاکہ مسلمان دنیا کے شانہ بشانہ ترقی کر سکیںاُن کا کہناتھا کہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ رسول خداﷺ اور امام حسن ؑکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دینی مصلحت کو سیاست پر ترجیح دی جائے۔

آیت اللہ یعقوبی کا شہادت امام حسن ؑ کے موقع پر کہنا تھا کہ آپؑ وارث علیؑ و بتولؑہیں اپنے نانا سے شباہت کے باوجود اسلام کے دشمنوں نے اُنہیں زہر دیکر شہید کردیااس شہادت پر بھی اُن کا دل نہیں بھرا تو امام حسن ؑ کے جسدِ اقدس پر تیر برسائے گئے اُن کے جنازے کو نانا کے مزار میں داخل تک نہیں ہونے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button