سرگرمیاں

قرآن کی بے حرمتی کی اجازت انتہائی شرمناک اور قابل افسوس فعل ہے، شیخ ہادی

انتہائی گھنائونی اورگھٹیا حرکت تو یہ ہے پولیس کی سخت سکیورٹی میں قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کی حوالے سے پاکستان میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نےشوریٰ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے باعث آزادیِ اظہار رائے” کے نام پر عید الاضحیٰ کے روز سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہرجس طرح قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دی گئی وہ انتہائی شرمناک اور قابل افسوس ہے اس دہشتگردانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی گھنائونی اورگھٹیا حرکت تو یہ ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اُس ملعون کو تحفظ حاصل تھا جبکہ پولیس کی سخت سکیورٹی میں مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا اقوام متحدہ اس گھنائونے فعل کا بھرپور نوٹس لے اور ایسے واقعات کو تحفظ فراہم کرنیوالے قوانین پر نظر ثانی کرے۔ آئندہ ہفتہ ہونیوالے او آئی سی اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ او آئی سی ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی اور سخت مؤقف اپنائے تاکہ آئندہ کسی میں مسلمانوں کے مقدسات توہین کی جرات بھی پیدا نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجیدکی بیحُرمتی سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیںقرآنِ کے تحفظ کی ذمہ داری خداوندقدوس نے خود لی ہے، اسلام،مسلمان اور قرآن کے دشمن ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button