اهم خبریں

حضرت عمار یاسرؑ نے گلستان توحید کو اپنے خون سے سینچا ، آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی

اہل حق نے ہر دور میں آواز حق بلند کرکے دین اسلام کی آبیاری کی اصحاب رسول اکرم ﷺ بالخصوص عماربن یاسر ؑکی دین اسلام کیلئے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار مرجع عالی قدرآیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے حضرت عمار بن یاسرکی شہادت پر نجف اشرف میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی نے کہا کہ حضرت عمار بن یاسرؑ پیغمبر اکرمﷺ جلیل القدر اصحاب میں سے تھے جب پیغمبر اکرم ﷺنے مدینہ کو ہجرت کی توحضرت عمار یاسرؑ بھی آپؐ کے ہمراہ تھے اور مسجد قبا کی تعمیر میں رسول اللہﷺ کا ساتھ دیا۔ آپ ؑ نے صدر اسلام کی تمام جنگوں میں شرکت کی۔

آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی کا کہنا تھا کہ کہ حضرت عمار یاسرؑ نے گلستان توحید کو اپنے خون سے سینچا اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا رسالتمابﷺ نے جناب عمارؑ کو اُن چار افراد میں شمار کیا جن کی بہشت بھی مشتاق ہے ۔

آیت اللہ یعقوبی نے کہا کہ حضرت عمار بن یاسرؑ نے نہ صرف خود اسلام کی ترویج میں شدید ترین مشکلات کا سامنا کیا بلکہ اُن کے والدین نے بھی اسلام اور پیغمبر اکرم کی حمایت کی وجہ سے سخت تکالیف اٹھائیں اور انہی تکالیف کے نتیجہ میں شہید ہوئے جب بھی پیغمبر اکرم عمار کے خاندان کو قریش کی طرف سے پہنچائی جانے والی تکالیف کو دیکھتے تو انہیں جنت کی بشارت دیتے ہوئے فرماتے صبرا یا آل یاسر فان موعدکم الجنۃ۔

آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی کا کہناتھا کہ دین اسلام کے لیے اصحاب باصفا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ اپنے ادوار کے مطابق ان قربانیوں سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ اسلام کی ترویج کیلئے آنیوالی مشکلات کا سامنے کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button