اهم خبریں

اربعین کے موقع پر زائرین کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے، آیت اللہ یعقوبی

مرجع عالی قدرآیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے اربعین پر عراق میں آنیوالے زائرین کی خدمت کے حوالے سے مزید اقدامات اُٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمات کو مزید بڑھایا جائےاور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

آیت اللہ یعقوبی کا کہنا تھاکہ بیرون ملک سے آنیوالے زائرین کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی برتی جائے تاکہ عالم اسلام کے درمیان محبت میں اضافہ ہو اور مسلم امہ کے ایسے ممالک جہاں کے زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اُن کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوسکیں۔

آيت الله يعقوبی کا یہ بھی کہنا تھا کہ استقبال امام العصرمہدی منتظر علیہ السلام اور اُن کے ظہور کے حوالے سے زمین ہموار کا یہی بہترین وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ نجف سے کربلا اربعین واک میں ہر سال زائرین کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے کروڑوں کی تعداد میں مسلمانوں کا کربلا میں اکٹھا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ بشريت استقبال امام زمانہ علیہ السلام کیلئے تیار کھڑی ہے ۔

آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ ہرسال اربعین کے موقع پرزیارت امام حسین علیہ السلام کیلئے مشتاق رہتے ہیں، سیدہ فاطمۃ الزہراسلام اللہ علیھاکی نظر میں زیارت ِامام حسین علیہ السلام کی اس قدر اہمیت ہے کہ جگرگوشہ رسول خود اپنے بیٹے کی قبر پر حاضر ہوتی ہیں اور اس مبارک قبر کی زیارت کرنیوالوں کے لیے طلب مغفرت کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button